۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/ آج نوجوانوں کو علوم اہلبیت (ع) سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا ہو گا تاکہ دور حاضر کی مشکلات کا مقابلہ کر سکیں ، کچھ عناصر طاغوتی طاقتوں کے اہلکار بن کر اسلام اور دین الہی کو بدنام کر رہے ہیں دھشت گردی فرقہ واریت اور مذاہب کے درمیان افتراق ڈالنا ان کا ایجنڈا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم مبلغ و عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین اشفاق واحدی نے کہا کہ عالم اسلام کو رہنمائی کے لیے کربلا اور فلسفہ کربلا کو مرکز بنانے کی ضرورت ہے ، معصومین ع نے ہر انسان کی عزت و ناموس اور ان کے حقوق کے تحفظ کا عملی درس دیا ۔

مولانا نے کہا کہ طاغوتی عناصر عالم اسلام کو آپس میں لڑا کر ان کو اپنے ہدف سے دور کر دیا ہے، جمہوری اسلامی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے تمام طبقات کو یکساں حقوق مل سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج نوجوانوں کو علوم اہلبیت (ع) سے اپنے آپ کو آراستہ کرنا ہو گا تاکہ دور حاضر کی مشکلات کا مقابلہ کر سکیں ، کچھ عناصر طاغوتی طاقتوں کے اہلکار بن کر اسلام اور دین الہی کو بدنام کر رہے ہیں دھشت گردی فرقہ واریت اور مذاہب کے درمیان افتراق ڈالنا ان کا ایجنڈا ہے ، لہذا ایسے عناصر کے خلاف بین الاقوامی قانوں کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .